کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں پولیس مقابلہ 2 ڈاکو ہلاک

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا


ویب ڈیسک December 22, 2016
ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا۔ فوٹو: فائل

بھینس کالونی میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہو گئے جب کہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے بھینس کالونی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا، پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے 2 ڈاکو زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں ڈاکو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے جب کہ زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مقبول خبریں