تعطیلات ختمتعلیمی ادارے آج سے کھل جائیں گے

،سرکاری ونجی اسکولوں اورکالجوں میں آج سے تدریسی سلسلہ معمول کے مطابق شروع ہوجائے گا


Staff Reporter January 01, 2013
،سرکاری ونجی اسکولوں اورکالجوں میں آج سے تدریسی سلسلہ معمول کے مطابق شروع ہوجائے گا. فوٹو: فائل

FAISALABAD: صوبائی محکمہ تعلیم کی اسٹیرنگ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد آج منگل یکم جنوری سے کھل جائیں گے۔

سرکاری ونجی اسکولوں اورکالجوں میں آج سے تدریسی سلسلہ معمول کے مطابق شروع ہوجائے گا جبکہ بیشتر نجی اسکول 7جنوری سے کھلیں گے،محکمہ تعلیم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں چہلم امام حسینؓ کے موقع پرتعلیمی ادارے (نجی وسرکاری اسکول اورکالج) جمعرات3جنوری بمطابق 20صفرکو بند رہیں گے۔

تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی تعطیلات کے بعد شروع ہونے والاتدریسی سلسلہ دوماہ تک جاری رہے گا۔

مقبول خبریں