انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سابق آسڑیلوی فاسٹ بولر گلین میگراتھ کو آئی سی سی کرکٹ ہال آف فیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
42 سال کے سابق آسڑیلوی فاسٹ بولر میگراتھ کو ہال آف فیم کے 68ویں ممبر کا درجہ ملےگا جب کہ 2012 اور 2013 میں اعزاز حاصل کرنے والے وہ تیسرے کھلاڑی ہوں گے، اس سے قبل یہ اعزاز ویسٹ انڈیز کے برائن لارا اور انگلش کرکٹ ٹیم کی بیگویل حاصل کر چکی ہیں۔
میگراتھ 4 جنوری کو سڈنی میں آسڑیلیا اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کےموقع پر یہ ایوارڈ حاصل کریں گے۔