میجر اوتار سنگھ کی موت کی تصدیق کے بعد جلیل اندرابی قتل کیس بند

اے پی پی  بدھ 2 جنوری 2013
وہ 1996 میں جلیل اندرابی کے اغوااور قتل میں ملوث تھا ۔ فوٹو: فائل

وہ 1996 میں جلیل اندرابی کے اغوااور قتل میں ملوث تھا ۔ فوٹو: فائل

سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی ایک عدالت نے کرائم برانچ کی طرف سے بھارتی فوجی میجر اوتار سنگھ کی موت کی تصدیق کے بعد اوتار سنگھ کے خلاف انسانی حقوق کے معروف کارکن اور وکیل جلیل اندرابی کے قتل کا کیس بند کردیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چیف جوڈیشل مجسٹریٹ سرینگر راجیو گپتا نے کرائم برانچ کی طرف سے میجر اوتار سنگھ کی موت کااین سی بی واشنگٹن کا تصدیقی سرٹیفیکیٹ پیش کیے جانے کے بعد میجر اوتار سنگھ کے خلاف کارروائی بند کر دی۔میجر اوتار سنگھ نے گزشتہ سال 9 جون کو کیلی فورنیا میں اپنے اہل خانہ کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کر لی تھی ۔ وہ 1996 میں جلیل اندرابی کے اغوااور قتل میں ملوث تھا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔