پی آئی اے کے طیارے میں فنی خرابی، ایران میں ہنگامی لینڈنگ

ویب ڈیسک  جمعـء 4 جنوری 2013
پی آئی اے کی پرواز پی کے 206 کویت سے لاہور آرہی تھی کہ اس کے ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی پیدا ہوگئی۔ فوٹو فائل

پی آئی اے کی پرواز پی کے 206 کویت سے لاہور آرہی تھی کہ اس کے ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی پیدا ہوگئی۔ فوٹو فائل

کرمان: پی آئی اے کے کویت سے لاہور آنے والے طیارے کو فنی خرابی کے باعث ایران کے شہر کرمان میں اتار لیا گیا۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 206 کویت سے لاہور آرہی تھی کہ اس کے ہائیڈرالک سسٹم میں خرابی پیدا ہوگئی جس کے بعد طیارے کو ایران کے شہر کرمان میں اتار لیا گیا، طیارے میں 183 مسافر سوار تھے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ طیارے میں فنی خرابی ٹھیک کرلی گئی ہے تاہم طیارے کوپہلے کراچی اتارا جائےگا جہاں چیک اپ کے بعد لاہوربھیجا جائےگا۔

دوسری جانب اسلام آباد میں خراب موسم کی وجہ سے بارسلونا سے اسلام آباد جانے والی پرواز کراچی اتارلی گئی جبکہ کراچی اور اسلام آباد سے ٹورنٹو جانے والی پرواز تین گھنٹے، برمنگھم سے اسلام آباد اور اسلام آباد سے بینکاک جانے والی پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔