پاناما کیس کا فیصلہ عالمی میڈیا پر بھی چھایا رہا

ویب ڈیسک  جمعـء 21 اپريل 2017
پاناما کیس کا عدالتی فیصلہ صرف پاکستانی میڈیا ہی نہیں بلکہ معروف عالمی اخبارات اور الیکٹرانک پر بھی چھایا رہا۔ (فوٹو: فائل)

پاناما کیس کا عدالتی فیصلہ صرف پاکستانی میڈیا ہی نہیں بلکہ معروف عالمی اخبارات اور الیکٹرانک پر بھی چھایا رہا۔ (فوٹو: فائل)

لاہور: پاناما کیس کا عدالتی فیصلہ صرف پاکستانی میڈیا ہی نہیں بلکہ عالمی ذرائع ابلاغ میں بھی مرکزِ نگاہ رہا۔ معروف اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا نے اس فیصلے کو بھرپور کوریج دی۔

سی این این نے لکھا کہ پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کو نئی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونا ہوگا جبکہ واشنگٹن پوسٹ نے شہ سرخی لگائی کہ نواز شریف بال بال بچ گئے۔ اُدھر نیو یارک ٹائمز نے بھی کم و بیش اسی انداز میں خبر دی کہ پاکستانی عدالت نے میاں محمد نواز شریف کو اقتدار میں برقرار رکھا تاہم اہل خانہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاناما کیس کے فیصلے میں وزیراعظم کو نااہل قرارنہیں دیا گیا

بی بی سی کے مطابق پاناما کیس میں وزیراعظم نواز شریف بچ گئے جبکہ گارجیئن نے لکھا کہ عدالت نے کرپشن الزامات پر پاکستانی وزیراعظم کو اقتدار سے محروم کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا۔ چائنا ڈیلی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ عدالت نے نواز شریف کو وزیراعظم رہنے کی اجازت دے دی۔

الجزیرہ نے خبر دی کہ پاکستانی عدالت نے ناکافی ثبوتوں پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو نااہل قرار نہیں دیا۔ صرف یہی نہیں بلکہ پاناما کیس پر عدالتی فیصلہ بھارتی میڈیا میں بھی چھایا رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔