اذلان شاہ کپ ہاکی آسٹریلیا کی فائنل میں رسائی یقینی ہوگئی

ورلڈ چیمپئن سائیڈ 4 میچز میں 3 فتوحات سمیٹ کر 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے


Sports Desk May 03, 2017
ورلڈ چیمپئن سائیڈ 4 میچز میں 3 فتوحات سمیٹ کر 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے ۔ فوٹو : فائل

اذلان شاہ کپ ہاکی میں آسٹریلیا نے برطانیہ کو 1-2 سے مات دیکر فائنل میں رسائی یقینی بنالی۔

ورلڈ چیمپئن سائیڈ 4 میچز میں 3 فتوحات سمیٹ کر 10 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، کوکابوراز کا نیوزی لینڈ سے افتتاحی میچ برابر رہا تھا، بھارت، برطانیہ اور نیوزی لینڈ کے پوائنٹس یکساں طور پر 7،7 ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :آسٹریلیا نے بھارت پر اپنی بالادستی ثابت کردی

دوسری فائنلسٹ ٹیم کا تعین اختتامی راؤنڈ میچزسے جمعے کو ہوگا، جمعرات کو آرام کا دن ہے، بہتر گول اوسط پر بھارت دوسرے، برطانیہ تیسرے اور کیویز چوتھے نمبروں پر ہیں۔

مقبول خبریں