عدالت نے قتل میں ملوث پولیس افسر اور سپاہی کو ریمانڈ دیدیا

چالان جمع کرانے کا حکم،پولیس اہلکاروں نے خالد حسین کو حوالات میں قتل کردیا تھا.


Staff Reporter January 29, 2013
مفرور اہلکار منگھوپیر تھانے میں ڈیوٹی پر موجود ہیں پولیس گرفتار نہیں کررہی ، مدعی. فوٹو: فائل

جوڈیشل مجسٹریٹ غربی عزیز اﷲ شیخ نے تھانے کے حوالات میں غیرقانونی حبس بے جا میں رکھنے اور تشدد کے بعد قتل کرنے کے الزام میں گرفتار اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد انور اور سپاہی پرویز احمد کا جوڈیشل ریمانڈ دے دیا ہے اور مقدمے کے تفتیشی افسر کو تفتیش مکمل اور ملزمان کے خلاف چالان جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

19 جنوری کو تھانہ منگھو پیر کے پولیس اہلکار جاوید قریشی نے دیگر پولیس اہلکاروں کے ہمراہ مقتول خالد حسین کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کردیا تھا بعدازاں مذکورہ پولیس افسر اور اہلکار نے اسے شدید تشدد کے بعد قتل کردیا تھا پولیس افسر اور اہلکاروں کے خلاف تھانہ منگھو پیر میں خادم حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔



مدعی کے مطابق پولیس نے اپنے پیٹی بند بھائیوں کو بچانے کیلیے اس دوران کوئی خاطر خوا کارکردگی دکھا ئی اور نہ ہی مفرور پولیس اہلکاروں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جبکہ مفرور پولیس اہلکار تھانے میں تعینات ہیں اور اپنی ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔

مقبول خبریں