سرفراز احمد کی کراچی میں انڈر19 کرکٹ ٹیموں سے ملاقات

سرفراز نے کرکٹرزکولگن کے ساتھ بھرپورمحنت کرنے کی تلقین کی اور ان کے ساتھ نیٹ پریکٹس بھی کی


Sports Desk July 22, 2017
سرفراز نے کرکٹرزکولگن کے ساتھ بھرپورمحنت کرنے کی تلقین کی اور ان کے ساتھ نیٹ پریکٹس بھی کی . فوٹو:فائل

KARACHI: پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کراچی کی انڈر19 کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلیے نیشنل اسٹیڈیم کی حنیف محمد ریجنل اکیڈمی پہنچ گئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت جاری اکیڈمی میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اورآفیشلز سے ملاقات کی اور ابھرتے ہوئے کرکٹرزکولگن کے ساتھ بھرپورمحنت کرنے کی تلقین کرتے ہوئے ٹپس دیں جب کہ ان کے ساتھ نیٹ پریکٹس بھی کی۔

https://twitter.com/AkberAli2611/status/888651120134021121

سرفراز احمد نے اس موقع پر کے سی سی اے اور پاکستان کی جانب سے انڈر19 ٹیموں میں اپنی شرکت کے حوالے سے خوشگوار یادیں بھی تازہ کیں۔

مقبول خبریں