علی ظفر کی فلم ’’طیفہ ان ٹربل‘‘ کی پولینڈ میں عکسبندی مکمل

شوبز رپورٹر  جمعرات 27 جولائی 2017
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 کراچی:  اداکار و گلوکار علی ظفر کی فلم ’’طیفہ ان ٹربل‘‘ کی پولینڈ میں عکسبندی مکمل کر لی گئی۔

اس بات کا اعلان انھوں نے سماجی رابطہ کی سائٹ انسٹاگرام پر ساتھی اداکار فیصل قریشی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے کیا۔ ایکشن، رومان اور مزاح سے بھرپور اس فلم میں علی ظفر کے ساتھ اداکارہ مایا علی مرکزی کردارمیں ہیں جبکہ اداکار جاوید شیخ، فیصل قریشی و دیگر کاسٹ شامل ہے جن کے نام کو فی الوقت سرپرائز رکھا گیا ہے، فلم کی ہدایات احسن رحیم نے دی ہیں۔ فلم کی شوٹنگ کو دو حصوں میں مکمل کیا گیا ہے فلم کا پہلا اسپیل لاہور اور اندرون لاہور میں عکسبند کیا گیا ہے جبکہ دوسرا اسپیل پولینڈ کے شہر ورسا میں کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔