چمن میں پاک افغان سرحد پرخود کش حملہ ایک شخص جاں بحق اور22 زخمی

ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب ہونے والے دھماکے میں فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، لیویز ذرائع


ویب ڈیسک September 18, 2017
ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب ہونے والے دھماکے میں فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، لیویز ذرائع: فوٹو: فائل

MULTAN: پاک افغان سرحد کے قریب ٹیکسی اسٹینڈ پر خود کش حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 22 افراد زخمی ہوگئے۔

لیویز کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی باب دوستی چمن کی جانب جارہی تھی کہ ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب خود کش حملہ آور نے گاڑی کے قریب آکر خود کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے اڑا لیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے جن کو سول اسپتال چمن منتقل کردیا گیا جہاں بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: باجوڑ ایجنسی میں دھماکا، پولیٹیکل تحصیلدار سمیت 6 افراد شہید

لیویز کا کہنا ہے کہ دھماکے کے فوری بعد پاک افغان سرحد کو دوبارہ بند کرکے ہر قسم کی آمدو رفت معطل کردی گئی جب کہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مقبول خبریں