لندن میں تیزاب حملے میں 6 افراد زخمی

ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر کے قریب حملہ آوروں کے ایک گروہ نے راہگیروں پر ایک خطرناک قسم کے اسپرے سے حملہ کیا


ویب ڈیسک September 24, 2017
ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر کے قریب حملہ آوروں کے ایک گروہ نے راہگیروں پر ایک خطرناک قسم کے اسپرے سے حملہ کیا۔ فوٹو: دی سن

مشرقی لندن میں تیزاب کے حملے میں کم از کم 6 افراد زخمی ہو گئے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی لندن کے علاقے اسٹارٹ فورڈ میں ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر کے قریب حملہ آوروں کے ایک گروہ کی جانب خریداروں اور راہگیروں پر ایک خطرناک قسم کا اسپرے کیا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 6 افراد زخمی ہو گئے۔

عینی شاہدین نے تیزاب حملے کے بعد خوفزدہ ہو کر سوشل میڈیا پر عوام سے ویسٹ فیلڈ شاپنگ سینٹر سے دور رہنے کی اپیل کی جب کہ میٹروپولیٹن پولیس نے تیزاب حملے کی تصدیق کرتے ہوئے متاثرہ علاقے سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی لندن میں شہریوں پر تیزاب سے حملے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں۔

مقبول خبریں