پنجاب اور سندھ کے پانی میں20 فیصد کمی کر دی گئی

ارسا ایڈوائزری کے فیصلے سے گندم اور ربیع کی دیگر فصلیں متاثر ہونے کا خدشہ،خیبر پختونخوااوربلوچستان کو پورا پانی ملے گا


Numainda Express September 30, 2017
وپڈا نے تربیلا کا ڈیڈ لیول 6 فٹ اور منگلا کا ڈیڈ لیول 22 فٹ بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا، نئے آبی ذخائر بنوائے جائیں، ارسا کا موقف۔ فوٹو : فائل

ارسا نے پنجاب اور سندھ کو ربیع کی فصلوں کیلیے 20 فیصد کم پانی دینے کا فیصلہ کیا ہے جس سے گندم سمیت ربیع کی فصلوں کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

ارسا ایڈوائزری کمیٹی کااجلاس چیئرمین مظہرعلی شاہ کی زیر صدارت ہوا جس میں ربیع کی فصلوں کیلیے صوبوں کو پانی کی تقسیم کی منظوری دی گئی اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ ربیع کے موسم (اکتوبر تا مارچ) کیلیے صوبوں کو مجموعی طور پر 29.50 ملین ایکٹر فٹ پانی دستیاب ہوگا جس میں سے پنجاب کو 15.72 ملین ایکڑ فٹ پانی ملے گا جبکہ سندھ کو 11.86 ایکڑفٹ پانی ملے، حکام کے مطابق اجلاس میں بتایا گیا کہ پختونخواہ کو 0.70ملین ایکڑ فٹ پانی ملے گا اور بلوچستان کو 1.20 ملین ایکڑ فٹ پانی ملے گا۔

ارسا حکام کے مطابق ربیع کے موسم کے دوران خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو پانی کی کٹوتی نہیں کی جائیگی حکام نے مزید بتایا کہ ربیع کے موسم میں 2.24ملین ایکڑ فٹ پانی ضائع ہونے کاتخمینہ لگایا گیا ہے۔ پنجاب اور سندھ کو پانی کی کم دستیابی سے گند م سمیت ربیع کی فٓصلوں کی پیدوار متاثر ہونے کاخدشہ پیداہو گیا۔

اجلاس کے دوران واپڈ اکی جانب سے کہا گیاکہ تربیلا ڈیم کے ڈیڈ لیول میں چھ فٹ کا اضافہ کیا جائے اور ڈیڈ لیول 1386فٹ تک کیا جائے، واپڈ احکام نے موقف اختیار کیا کہ منگلا ڈیم کا ڈیڈ لیول 22 فٹ تک بڑھاکر 1062فٹ کیا جائے، ارسا اتھارٹی نے ریت اوربھل کے باعث تربیلا اور منگلا ڈیم کا ڈیڈ لیول بڑھانے کی درخواست مسترد کر دی، ارسا کا موقف تھا نئے آبی ذخائر بنانیکی ضرورت ہے۔

مقبول خبریں