وزارت عظمیٰ عمران خان کا خواب ہی رہے گا امیر مقام

کاسمیٹک تبدیلی صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے، امیر مقام


ویب ڈیسک September 30, 2017
اپنی ناکامی چھپانے کیلئے تبدیلی سرکار دوسروں کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہی ہے،امیر مقام ۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD: مسلم لیگ (ن) کے رہنما امیر مقام کا کہنا نے خیبر پختونخوا میں تبدیلی کے تحریک انصاف کے دعوں کو کھوکھلا قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا وزارت عظمیٰ کا خواب، خواب ہی رہ جائے گا۔

سوات میں میڈیا سے گفتگو کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ عمران خان کا وزارت عظمیٰ کا خواب کبھی پورا نہیں ہو سکتا جب کہ اپنی ناکامی چھپانے کیلئے تبدیلی سرکار دوسروں کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہی ہے۔

امیرمقام کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت بتائے کہ خیبر پختونخوا میں 4 سال میں کتنے ترقیاتی کام کیے، کاسمیٹک تبدیلی صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے جب کہ نواز شریف نے عوام کی خدمت کی اور انہوں نے سوات میں بھی کڈنی اسپتال اور یونیورسٹی ویمن کیمپس بنایا۔

مقبول خبریں