پارٹی فنڈنگ کیس توہین عدالت درخواست عمران آج الیکشن کمیشن میں پیش ہونگے
عمران خان کیخلاف پارٹی فنڈنگ کیس میں توہین عدالت درخواست کی سماعت آج ہو گی
الیکشن کمیشن میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف پارٹی فنڈنگ کیس میں توہین عدالت درخواست کی سماعت آج ہو گی۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار رضا کی سربراہی میں5 رکنی بینچ اکبر شیر بابر کی جانب سے دائر توہین عدالت درخواست کی سماعت کرے گا۔ اس موقع پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی آمد بھی متوقع ہے۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے کیس کی گزشتہ سماعت پرعمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے جو سلام آباد ہائیکورٹ نے معطل کر دیے۔ آئی این پی کے مطابق عمران خان آج الیکشن کمیشن میں پیش ہونگے۔