صحافیوں کے بل پرمشاورت کیلیے ذیلی کمیٹی تشکیل

حکومت اور میڈیا ہائوسز مل کر صحافیوں کا تحفظ کریں گے، مریم اورنگزیب


Numainda Express October 26, 2017
فوٹو : فائل

قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اطلاعات ونشریات نے صحافیوں کے تحفظ کے حوالے سے حکومتی بل اورکمیٹی ممبران کی مشاورت کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی۔ اجلاس چیئرمین اسلم بودلہ کی زیرصدارت ہوا، جس میں اس بل پر بریفنگ دیتے ہوئے وزیرمملکت اطلاعات مریم اونگزیب نے کہاکہ حکومت اور میڈیا ہائوسز اپنے صحافیوں کے تحفظ کیلیے مشترکہ اقدامات کریں گے۔

بل میں صحافیوں کیساتھ کیمرہ مین اور ٹیکنیکل اسٹاف کو بھی شامل کیا گیا۔ وزیر مملکت نے کہاکہ کمیٹی ممبران کی تمام تجاویزکوحکومتی بل میں شامل کرلیاگیا۔بل کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ رکن اسمبلی فوزیہ حمید کی جانب سے پیمرااتھارٹی بل 2017 پرمریم اورنگزیب نے اجلاس کوبتایاکہ موجودہ حکومت پہلی بار کونسل آف کمپلینٹس کی تشکیل نو کر رہی ہے جس میں وکلا اور صحافیوں کی نمائندگی بھی شامل ہے۔

پی ٹی وی کے بورڈآف ڈائریکٹرکے معاملے پرمریم اورنگزیب نے کہاکہ پہلی بار پی ٹی وی کے بورڈآف ڈائریکٹر کو کمپنی ایکٹ2017 کے تحت لائن کیاگیا۔آئی بی کے جعلی لیٹر میں ارکان اسمبلی کے نام شامل ہونے اوراے آروائی کیخلاف کارروائی کے حوالے سے مریم اورنگزیب نے کہاکہ اس حوالے سے ایف آر درج ہوچکی ہے ۔

مقبول خبریں