پاناما لیکس میں شامل دیگر افراد کے احتساب کیلیے دائر اپیل مسترد

جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ناقابل سماعت قرار دیدیا


Numainda Express October 28, 2017
جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے ناقابل سماعت قرار دیدیا۔ فوٹو: فائل

لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کے علاوہ پاناما لیکس میں شامل دیگر افراد کے احتساب کیلیے دائر اپیل نا قابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی۔

جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، اپیل کنندہ شہری الیاس نے موقف اختیار کیا تھا کہ پاناما لیکس میں300 سے زائد افراد کا نام آیا ہے لیکن شریف خاندان کے علاوہ 259 افراد کا احتساب نہیں کیا جا رہا، صرف شریف خاندان کا احتساب ہونا اور باقی کو نظر انداز کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ قانون اور آئین کی منشا کے مطابق پاناما لیکس میں شامل دیگر افراد کا بھی احتساب کیا جانا چاہئے تاہم عدالت نے اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

مقبول خبریں