لاہور میں پولیس اور حساس اداروں نے اسلحے سے بھری 2 گاڑیاں پکڑلیں 3 ملزمان گرفتار

اسلحے سے بھری 2 گاڑیوں سے 10 سے زائد رائفلیں، 61 پستول اور ہزاروں گولیاں برآمد ہوئیں، پولیس


ویب ڈیسک February 27, 2014
گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، پولیس فوٹو: فائل

SUKKUR: پولیس اور احساس اداروں نے مشترکہ کارروائی کےدوران اسلحے سے بھری 2 گاڑیاں پکڑ کر 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اور حساس اداروں نے شہر میں اسلحے کی آمد کی اطلاع ملنے پر داخلی راستوں پر ناکہ بندی کر رکھی تھی کہ اسی دوران سڑیاں پل کے داخلی راستے پر پشاور سے آنے والی 2 مشکوک گاڑیوں کو تلاشی کے لئے روکا گیا، گاڑیوں کی تلاشی کے دوران اس میں سے 10 سے زائد رائفلیں، 61 پستول اور ہزاروں گولیاں برآمد ہوئیں جس کے بعد پولیس نے گاڑیوں میں موجود 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مقبول خبریں