- 190 ملین پاؤنڈز کیس؛ وکلا کی جرح مکمل، مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
- حکومت تمام اخراجات ادھار لے کر پورا کررہی ہے، احسن اقبال
- لاپتا افراد کا معاملہ بہت پرانا ہے یہ عدالتی حکم پر راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، وزرا
- ملائیشیا میں فوجی ہیلی کاپٹرز آپس میں ٹکرا گئے؛ 10 اہلکار ہلاک
- عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
- قومی ٹیم میں بیٹرز کی پوزیشن معمہ بن گئی
- نیشنل ایکشن پلان 2014 پر عملدرآمد کیلیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
- پختونخوا کابینہ میں بجٹ منظوری کیخلاف درخواست پر ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس
- وزیراعظم کا ٹیکس کیسز میں دانستہ التوا کا نوٹس؛ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اسلام آباد معطل
- بلوچستان میں 24 تا 27 اپریل مزید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
- ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
- پی آئی اے تنظیم نو میں سنگ میل حاصل، ایس ای سی پی میں انتظامات کی اسکیم منظور
- کراچی پورٹ کے بلک ٹرمینل اور 10برتھوں کی لیز سے آمدن کا آغاز
- اختلافی تحاریر میں اصلاح اور تجاویز بھی دیجیے
- عوام کو قومی اسمبلی میں پٹیشن دائر کرنیکی اجازت، پیپلز پارٹی بل لانے کیلیے تیار
- ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز
- آئی ایم ایف کے وزیراعظم آفس افسروں کو 4 اضافی تنخواہوں، 24 ارب کی ضمنی گرانٹ پر اعتراضات
- وقت بدل رہا ہے۔۔۔ آپ بھی بدل جائیے!
- خواتین کی حیثیت بھی مرکزی ہے!
- 9 مئی کیسز؛ شیخ رشید کی بریت کی درخواستیں سماعت کیلیے منظور
عرفان خان آنتوں کے کینسر میں مبتلا
ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکار عرفان خان نے اپنی بیماری ظاہر کردی ان کا کہنا ہے کہ انہیں نیورو اینڈو کرائن ٹیومر نامی بیماری ہوئی ہے۔
گزشتہ ہفتے اداکار عرفان خان نے ٹوئٹر پر اپنی بیماری کی اطلاع دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ جان لیوا بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں تاہم انہوں نے اپنی بیماری سے متعلق تفصیلات بتانے سے گریز کیا تھا۔ عرفان خان کی ٹوئٹ کے بعد بالی ووڈ اسٹارز اور ان کے مداحوں کی جانب سے جلد صحت یابی کی دعاؤں کے ساتھ ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔
بھارتی میڈیا میں یہ افواہیں بھی گردش کرنے لگیں کہ عرفان خان دماغ کے کینسر میں مبتلا ہوگئے ہیں اور علاج کے لئے بیرون ملک چلے گئے ہیں تاہم اب اداکار نے خود ہی اپنی بیماری سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے تمام افواہوں کو غلط ثابت کردیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: عرفان خان خطرناک بیماری میں مبتلا
عرفان خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے امریکی مصنف اور صحافی مارگریٹ مچل کا مشہور قول لکھا’’ زندگی پر ایسی کوئی پابندی نہیں کہ جو آپ چاہیں، وہی آپ کو ملے‘‘۔ اس کے بعد انہوں نے اپنی بیماری کے متعلق بتایا کہ وہ نیورو اینڈوکرائن ٹیومر نامی بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ کافی مشکل بیماری ہے اور عام طور پر سننے میں نہیں آتی۔ ’’ نیورو‘‘ کا مطلب صرف دماغی بیماری نہیں ہوتا تاہم میرے ارد گرد موجود محبتوں نے مجھے امید دی ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے درخواست کی کہ وہ اسی طرح اپنی محبتیں اور نیک خواہشات ان کے لیے بھیجتے رہیں۔ ‘‘
https://twitter.com/irrfank/status/974578690066669568
واضح رہے کہ نیورو اینڈو کرائن ٹیومر نامی بیماری کا براہ راست تعلق دماغ سے نہیں ہوتا بلکہ یہ آنتوں میں ہونے والی رسولیاں ہوتی ہیں جنہیں عموماً آنتوں کا کینسر کہاجاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔