- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
’’لوڈ ویڈنگ‘‘ چھا گئی، پانچ کروڑ سے زائد بزنس
لاہور: عید قربان پرریلیز ہونے والی رومانٹک کامیڈی فلم ’’لوڈ ویڈنگ‘‘ کاباکس آفس پر ساڑھے پانچ کروڑ سے زائد بزنس، فہد مصطفے اور مہوش حیات کی بہترین آن اسکرین کیمسٹری کے باعث فلم عید کی چھٹیوں کے دوران فیملیز کی پہلی چوائس بنی رہی۔
ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام عید الاضحی پر پاکستانی سنیمائوں کی زینت بننے والی فلم ’’ لوڈ ویڈنگ‘‘ معیاری فلموں کے شائقین کی اولین پسند کے طور پر سامنے آئی۔ 22 اگست کو ریلیز ہونے والی فلم نے باکس آفس پر ابتدائی پانچ روز میں ساڑھے پانچ کروڑ سے زائد بزنس کیا جبکہ عید کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد بھی فلم کی ڈیمانڈ میں کمی نہیں آسکی اور لاہور ، کراچی ، اسلام آباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں فلم کے شوز ہائوس فل جا رہے ہیں اور کئی ملٹی پلیکس سنیمائوں میں ایڈوانس بکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹریڈ حلقوں کے مطابق فلم کی کہانی ویسے تو فہد مصطفیٰ کی بہن فرحانہ عرف بے بی باجی‘‘فائزہ حسن’’کی شادی کے گرد گھومتی ہے کیونکہ شادی اور جہیز سمیت دیگر معاشرتی مسائل دور حاضر میں ہر پاکستانی گھر کا سب سے اہم موضوع گفتگو ہیں لیکن اس سب کے بیچ میں فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات کی محبت کہانی میں ایک نیا رنگ بھر دیتی ہے۔
ٹریڈ حلقوں کا مزید کہنا ہے کہ دلچسپ معاشرتی موضوع کا احاطہ کرتی ’’ لوڈ ویڈنگ‘‘ آئندہ دنوں میں بھی شاندار بزنس کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔