- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
زینب قتل پر صبا قمر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑیں
کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ صبا قمر 7 سالہ ننھی زینب کے ساتھ ہونے والے ہولناک حادثے اور لرزہ خیز قتل پر آنسونہ روک سکیں اور پھوٹ پھوٹ کر روپڑیں۔
قصور کی 7 سالہ ننھی معصول پھول جیسی زینب کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور بہیمانہ قتل نے عوام کے ساتھ پاکستانی سیاستدان اور شوبز ستاروں کو بھی جھنجھوڑ کر رکھدیا۔ آج پاکستان کے نامور فنکاروں ماہرہ خان، صباقمر، شہزاد رائے سمیت پورا پاکستان ننھی زینب کے لیے اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ پاک بھارت کی نامور اداکارہ صبا قمر زینب کے ساتھ ہوئی درندگی پر اپنے آنسو نہ روک سکیں اور اس کی تکلیف اور درد کو یاد کرکے پھوٹ پھوٹ کر روپڑیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: معصوم زینب کے قتل پر شوبز و کرکٹ ستارے بھی اشک بار
حال ہی میں ایک شو کے دوران صبا قمر نے ننھی زینب کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے کہا کہ زینب کے ساتھ ہونے والا دلخراش واقعہ آپ میں سے کسی کے ساتھ بھی ہوسکتا ہے، کیوں لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ ایسا تو ہوتا رہتا ہے یہ تو چلتا رہے گا۔ صبا قمر نے روتے ہوئے کہا یہ کیوں چلتا رہے گایہ سب کچھ ختم کیوں نہیں ہورہا۔انہوں نے لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ وقت نہیں ہے کہ ہم کسی کی مددکا انتظار کریں اپنے لیے خود اٹھیں اور اپنے آس پاس دیکھیں اگر کچھ غلط ہورہا ہے تو اس کے خلاف ایکشن لیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بچوں کو جنسی حملوں سے بچاؤ کی آگاہی دی جائے
اگر کسی خاتون کو اس کا شوہر ماررہا ہے اور لوگ یہ کہہ کر خاموش ہوجاتے ہیں کہ یہ ان کا اپنا نجی معاملہ ہے تو یہ نجی معاملہ نہیں ہے۔ انہوں نے خواتین سے بھی اپیل کی کہ اپنی بچیوں کو انہیں پریشان کرنے اور ہراساں کرنے والوں کے خلاف آواز اٹھانا سیکھائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔