میوزک اور کلچر کا فروغ، راحت کل میڈیا کو بریف کریں گے

شوبز رپورٹر  اتوار 28 جنوری 2018
نئے ٹیلنٹ کی رہنمائی کیلیے پراجیکٹس کرنے کا ارادہ ہے، قوال کی ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو : فائل

نئے ٹیلنٹ کی رہنمائی کیلیے پراجیکٹس کرنے کا ارادہ ہے، قوال کی ایکسپریس سے گفتگو۔ فوٹو : فائل

لاہور: عالمی شہرت یافتہ قوال استاد راحت فتح علی خان 29جنوری کوکراچی میں نہایت اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

گزشتہ روز’ ایکسپریس‘ سے بات کرتے ہوئے راحت فتح علی خان نے بتایاکہ جس طرح ہم نے گزشتہ برس استادنصرت فتح علیخاں کوخراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک ورلڈ ٹوورکیا تھا اوراس سلسلہ میں پچاس کے قریب شودنیا کے بیشترممالک میں پرفارمنسز دی تھیں۔ اسی طرح 2018ء کا آغاز بھی ہم نے بیرون ملک میں منعقدہ ایک میگا شوسے کیا ہے جب کہ گزشتہ رات دبئی میں منعقدہ ایک گرینڈ شو میں پرفارم کرنے کے بعد وطن واپس آچکا ہوں۔

گلوکار نے کہا کہ کراچی میں قیام کے دوران جہاں میں بہت سے لوگوں سے ملاقات کروں گا، وہیں رواں برس کے دوران جوہم پاکستانی میوزک اورکلچرکے فروغ کے لیے پروگرام ترتیب دینے جارہے ہیں، اس حوالے سے میڈیا کوبریفنگ دی جائے گی۔

راحت فتح علی خان نے کہا کہ میرے لیے اب میوزک صرف پسہ کمانے کا ذریعہ نہیں بلکہ میں اس کے ذریعے اب کچھ ایسے پراجیکٹس کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں، جس سے ہمارے ملک میں نئے ٹیلنٹ کوبہتررہنمائی مل سکے تاہم اس سلسلے میں، میں نے اورمیری ٹیم میں شامل لوگوں نے باقاعدہ عملی طورپرکام شروع کردیا ہے اوربہت جلد ہم اپنے چاہنے والوں کو سرپرائز بھی دیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔