- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کے فائنل میں پہنچ گئی
دبئی: پاکستان سپر لیگ تھری کے پلے آف مرحلے کے پہلے کوالیفائنگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹ سے شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔
دبئی میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ تھری کے پلے آف مرحلے کے پہلے کوالیفائنگ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 8 وکٹ سے شکست دیکر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 155 رنز کا ہدف دیا جو اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
SIX! 2.4 Tymal Mills to Luke Ronchi
Watch ball by ball highlights at https://t.co/k7QtEM3zOf#IUvKK #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/gYlHQ2EVGS— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 18, 2018
ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز لیوک رونچی اور صاحبزادہ فرحان نے کیا، دونوں کھلاڑیوں نے جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 4 اوورز میں 69 رنز بناڈالے، اوپنرز لیوک رونچی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 19 گیندوں پر اب تک کھیلے گئے پی ایس ایل کے تمام سیزن کی تیز ترین نصف سنچری بنائی۔ دونوں اوپنرز نے صرف 42 گیندوں پر 91 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی تاہم صاحبزادہ فرحان 29 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
100 comes up for Islamabad United!
Watch ball by ball highlights at https://t.co/k7QtEM3zOf#IUvKK #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/nlhFGmn43I— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 18, 2018
بعد میں آنے والے کھلاڑی سمت پٹیل نے بھی رونچی کاساتھ دیا اور جارحانہ انداز اپنایا، لیوک رونچی نے صرف 39 گیندوں پر 94 رنز کی شانداز اننگز کھیلی اور ناقابل شکست رہے، رونچی نے اننگز میں 12 چوکے اور 6 چھکے لگائے جس کی بدولت اسلام آباد نے مقررہ ہدف 13 ویں اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
Samit Patel scores the match-winning four for Islamabad United!
Watch ball by ball highlights at https://t.co/k7QtEM3zOf#IUvKK #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/JVkGP1QEPQ— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 18, 2018
کراچی کنگز کی جانب سے میچ کے دوران ناقص فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا گیا، کراچی کے فیلڈرز نے صرف اوپنر لیوک رونچی کا 3 بار کیچ چھوڑا اور اس کے علاوہ کئی بار گیند فیلڈر کے ہاتھوں سے چھوٹ کر باؤنڈری سے جاٹکرائی۔
50 comes up for Karachi Kings!
Watch ball by ball highlights at https://t.co/k7QtEM3zOf#IUvKK #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/L3VpvIIlWY— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 18, 2018
اس سے قبل کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 154 رنز بنائے، کراچی کنگز کی جانب سے اننگز کا آغاز خرم منظور اور جوئے ڈینلی نے کیا تاہم اوپنرخرم منظور صرف 17 کے مجموعی اسکور پر محمد سمیع کی گیند پر آؤٹ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد ون ڈاؤن آنے والے بابر اعظم بھی بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔
50 comes up for Joe Denly!
Watch ball by ball highlights at https://t.co/k7QtEM3zOf#IUvKK #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/v3lBhd215o— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 18, 2018
کپتان این مورگن نے ٹیم کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم وہ بھی صرف 21 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جس کے بعد اوپنر جوئے ڈینلی اور کولن انگرام نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 82 رنز کی شراکت قائم ہوئی، جوئے ڈینلی نے نصف سنچری مکمل کرتے ہوئے 51 رنز بنائے تاہم بدقسمتی سے وہ فہیم اشرف کی گیند پر شاٹ کھیلتے ہوئے پاؤں وکٹ پر مار بیٹھے اور ہٹ وکٹ کا شکار ہوگئے۔
Karachi Kings have scored 154. Will Islamabad United chase it down?
Watch ball by ball highlights at https://t.co/k7QtEM3zOf#IUvKK #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/GPm8NF1xoM— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 18, 2018
کولن انگرام نے بھی جارحانہ انداز اپنایا اور صرف 30 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 68 رنز کی اننگز کھیلی جس کی بدولت کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔