غلطی سے سرحد پار کرکے پاکستان آنے والا بھارتی شہری بی ایس ایف کے حوالے

23 سالہ دلوندر سنگھ گزشتہ برس 6 مارچ کو قصور کے قریب پاک بھارت سرحد عبور کرکے پاکستان آگیا تھا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک April 29, 2018
پنجاب رینجرز نے قانونی عمل کے بعد دلوندرسنگھ کو بھارتی حکام کے حوالے کیا، آئی ایس پی آر ،فوٹو : ایکسپریس نیوز

غلطی سے سرحد پارکرکے پاکستان آنے والے بھارتی شہری کو پاک رینجرز نے بھارت کے حوالے کردیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک رینجرز پنجاب نے غلطی سے سرحد پارکرکے پاکستان آنے والے بھارتی شہری کو بی ایس ایف کے حوالے کردیا ہے۔ 23 سالہ بھارتی شہری دلوندر سنگھ گزشتہ برس 6 مارچ کو قصور کے قریب پاک بھارت سرحد عبور کرکے پاکستانی حدود میں آگیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قانونی عمل کے بعد پنجاب رینجرز نے واہگہ بارڈر پر دلوندرسنگھ کو بھارتی حکام کے حوالے کیا، اس موقع پر دلوندر سنگھ نے پاکستان میں قیام کے دوران اچھی میزبانی اور وطن واپس بھجوانے پرپاکستانی سیکیورٹی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں