واٹس ایپ نے گروپ ایڈمن کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا

نئے فیچر میں گروپ ممبران اپنی مرضی سے گروپ کا نام، ڈسکرپشن اور انفارمیشن تبدیل نہیں کرسکیں گے


ویب ڈیسک May 01, 2018
نئے فیچر سے ایڈمن مزید بااختیار ہوگیا،فوٹو:فائل

واٹس ایپ نے گروپ ایڈمن کے اختیارات وسیع کرتے ہوئے دیگر ممبران کی سرگرمیاں محدود کرنے کا اختیار بھی ایڈمنسٹریٹر کو دے دیا۔

واٹس ایپ نے گروپ ایڈمن کومزید طاقت ور بنادیا، پیغامی رسانی کی اس مقبول ایپلی کیشن نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس میں گروپ ایڈمن دیگر ممبران کے ایکشن کو محدود کرسکے گا۔

گروپ میں شامل ممبران اپنے طور پر بآسانی گروپ کا نام، آئیکون، انفارمیشن اور ڈسکرپشن تبدیل کرکے اپنی مرضی سے کوئی بھی اپ ڈیٹ کرسکتے تھے تاہم نئے فیچر میں اب ایسا کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: 16 سال سے کم عمر نوجوانوں کے واٹس ایپ استعمال کرنے پر پابندی

واٹس ایپ نے گروپ کی پرائیویسی کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے گروپ کے حوالے سے کسی بھی تبدیلی کا اختیار ممبران سے واپس لے کرایڈمن کو دے دیا ہے اور اب ایڈمنسٹریٹر کے بغیر کوئی بھی ممبر گروپ کے پروفائل میں تبدیلی نہیں کرسکتا۔

اگر کسی ممبر کو ایڈمن محدود کردے تو مذکورہ ممبر کے پیغامات دیگر ممبران صرف پڑھ سکتے ہیں لیکن کوئی اس پر ردعمل نہیں دے سکے گا جب کہ اسے گروپ میں پیغام بھیجنے کے لیے 'ایڈمن میسیج بٹن' کا استعمال کرنا ہوگا جس میں مذکورہ پیغام ایڈمن کے پاس جائے گا اور پھر ایڈمنسٹریٹر کی منظوری کے بعد وہ پیغام گروپ میں شیئر ہوسکے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں