25 ویں آئینی ترمیم پر صدرِمملکت کے دستخط،  قبائلی علاقے خیبر پختون خوا کا حصہ بن گئے

ویب ڈیسک  جمعرات 31 مئ 2018
فاٹا کے انضمام سے خطے میں استحکام پیدا ہو گا، صدر ممنون حسین - فوٹو : فائل

فاٹا کے انضمام سے خطے میں استحکام پیدا ہو گا، صدر ممنون حسین - فوٹو : فائل

 اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے 25 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کردیئے ہیں اور اب قبائلی علاقے باضابطہ طور پر خیبرپختون خوا کا حصہ بن گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدرِمملکت ممنون حسین نے 25 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد قبائلی علاقے خیبر پختون خوا کا حصہ بن گئے۔ دستخط کی تقریب میں گورنر اقبال ظفر جھگڑا ، سرتاج عزیز ، بیرسٹر ظفر اللہ خان اور جنرل ناصر جنجوعہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر ممنون حسین فاٹا کے انضمام پر سابقہ قبائلی عوام کو مبارک باد پیش کی اور خطاب کرتے ہوئے کہ سابقہ قبائلی عوام کو پاکستان کے دیگر شہریوں کی طرح آئینی حقوق حاصل ہو گئے ہیں اور انضمام کے بعد فاٹا کی تر قی اور خوشحالی کے دروازے کھل گئے ہیں اور خطے میں استحکام پیدا ہوگا۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ سابقہ ایجنسیاں اضلاع میں بدل گئیں ہیں اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹس اب ڈپٹی کمشنر کہلائیں گے، نئے اضلاع میں جدید سہولتوں کی فراہمی کے لیے 1000 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔