سیکیورٹی کی یقین دہانی مل گئی ٹیم پلان کے مطابق زمبابوے جائیگی آسٹریلوی قائد

فی الحال ہمیں کوئی تشویش نہیں اور ٹور کیلیے تیار ہیں


Sports Desk June 28, 2018
فی الحال ہمیں کوئی تشویش نہیں اور ٹور کیلیے تیار ہیں فوٹو : فائل

آسٹریلیا کے ٹی 20 کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم پلان کے مطابق زمبابوے جانے کیلیے تیار ہے انھیں افریقی ملک کی جانب سے سیکیورٹی کے حوالے سے مکمل یقین دہانی موصول ہوچکی ہے۔

آسٹریلوی ٹیم زمبابوے میں ٹرائنگولر ٹی 20 سیریز کھیلے گی جس کی تیسری ٹیم پاکستان ہے۔ گذشتہ دنوں بولاوایو میں ایک سیاسی جلسے کے دوران ہونیوالے بم دھماکے کی وجہ سے میزبان ملک کی سیکیورٹی سے متعلق خدشات ظاہر کیے جارہے تھے۔ فنچ نے کہاکہ ہمیں گذشتہ شب سیکیورٹی ماہر فرینک نے بریفنگ دی، فی الحال ہمیں کوئی تشویش نہیں اور ٹور کیلیے تیار ہیں۔

مقبول خبریں