سپریم کورٹ نے 10 سالہ بچے پر تشدد کا کیس نمٹا دیا

تشدد میں ملوث پیش امام گرفتارہوچکے، وکیل پنجاب


ویب ڈیسک August 07, 2018
ملزم کیخلاف چلان داخل کرا دیا ہے، وکیل پنجاب: فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے شیخو پورہ میں دس سالہ بچے زوہیب پر تشدد سے متعلق از خود نوٹس نمٹادیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ میں شیخوپورہ کے دس سالہ زوہیب تشدد کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ یہ واقعہ کیا ہے جس پروکیل پنجاب نے کہا کہ 10 سالہ بچے پرپیسے چرانے کا الزام لگایا گیا اورتشدد کیا گیا، ملزم کے خلاف چالان داخل کرا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کا شیخوپورہ میں 10 سالہ بچے پر تشدد کا نوٹس

چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ کیا بچے کا میڈیکل کرایا گیا اورملزم گرفتار ہوا ہے یا اس نے ضمانت کروالی ہے، جس پر وکیل پنجاب نے کہا کہ بچے کا میڈیکل بھی کرایا گیا ہے، تشدد میں ملوث امام گرفتارہوچکے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ لوگ مطالبہ کررہے ہیں جیسے بچے پرتشدد ہوا ویسے ملزمان پرتشدد ہونا چاہئے۔ چیف جسٹس نے زوہیب تشدد کیس نمٹاتے ہوئے حکم دیا کہ ٹرائل عدالت 15 روز میں تشدد کیس کا فیصلہ کرے۔

واضح رہے کہ شیخوپورہ میں امام مسجد نے روپے چوری کرنے کے الزام میں 10 سالہ بچے کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

مقبول خبریں