لاہورمیں ڈاکٹرآپریشن کے دوران پیٹ میں قینچی بھول گئے خاتون جاں بحق

صدف کے پیٹ سے قینچی نکالنے کے لیے ایک دن میں 3 آپریشن کئے گئے اورخون کی 125 بوتلیں لگائی گئیں، شوہر


ویب ڈیسک August 16, 2018
آپریشن کے دوران اہلیہ کوخون کی 125 بوتلیں لگیں، شوہر: فوٹو: فائل

لیڈی ویلنگٹن اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے سبب آپریشن کے دوران خاتون کے پیٹ میں قینچی رہ گئی جس کے باعث وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہورکے لیڈی ویلنگٹن اسپتال میں مرید کے کی 27 سالہ صدف کے ہاں 5 روزقبل آپریشن کے ذریعے بیٹی کی پیدائش ہوئی۔ ڈاکٹرآپریشن کے دوران قینچی خاتون کے پیٹ میں ہی بھول ہوگئے اوراس غفلت نے 3 بچوں کی ماں کی جان لے لی۔

خاوند عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ دوران آپریشن ڈاکٹرقینچی پیٹ میں بھول گئے، قینچی نکالنے کے لیے ڈاکٹروں نے ایک دن میں 3 آپریشن کئے، صدف کو خون کی 125 بوتلیں لگیں اور اسی دوران اس کی موت ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے