شہباز شریف پر مقدمہ ہم نے نہیں نیب نے بنایا شاہ محمود قریشی

شہباز شریف کو قانونی جنگ لڑنے کا پورا حق ہے، شاہ محمود قریشی


ویب ڈیسک October 06, 2018
شہباز شریف کو قانونی جنگ لڑنے کا پورا حق ہے، شاہ وزیر خارجہ (فوٹو: فائل)

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شہباز شریف پر مقدمہ ہم نے نہیں بلکہ نیب نے بنایا ہے۔

سرکٹ ہاؤس ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نیب خودمختار ادارہ ہے جس نے تحقیق کے بعد شہباز شریف کو گرفتار کیا تاہم شہباز شریف کو قانونی جنگ لڑنے کا پورا حق حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

دورہ امریکا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت سے پہلے ہی امریکا دوسری قسط روکنے کا فیصلہ کرچکا تھا، اب ہمیں اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بقاء کے لیے بہت کچھ کرنا ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ امریکا پچھلے 2 سال سے نکتہ چینی کر رہا تھا، میری ملاقات کے بعد صورتحال اس کے برعکس ہے ہمارے 7 دہائیوں کے تعلقات کو ہندوستان اور افغانستان کے چشمے میں دیکھنا ٹھیک نہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اقوام متحدہ میں میری تقریر پاکستانی عوام کی آواز تھی اور وزیر اعظم پاکستان کا موقف اقوام متحدہ میں پیش کرنے پر خوش ہیں جب کہ وزیر اعظم نے اس تقریر پر مجھے مبارک باد دی ہے۔

مقبول خبریں