ندا چوہدری واپس آتے ہی ’’ڈرٹی گرل ‘‘کی تیاریوں میں مصروف

شوٹنگ کل سے شروع ہوگی ،فلم عید پرنمائش کے لیے پیش کی جائے گی ،قیصرثنا اللہ


Cultural Reporter July 01, 2013
شوٹنگ کل سے شروع ہوگی ،فلم عید پرنمائش کے لیے پیش کی جائے گی ،قیصرثنا اللہ۔ فوٹو: فائل

اداکارہ نداچوہدری وطن واپس آتے ہی فلم ''ڈرٹی گرل'' کی عکسبندی کے لیے تیاریوں میں مصروف ہوگئی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ندا چوہدری جو ہدایتکار ارشد خان کی فلم ''ڈرٹی گرل'' میں مرکزی کردار کر رہی ہیں ایک ثقافتی طائفہ کے ہمراہ برطانیہ گئی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے عکسبندی کا کام رک گیا تھا ، مگر گذشتہ روز واپس آتے ہی انھوں نے میٹروپول میں فلمساز قیصر ثنا اللہ خان سے ملاقات کی اور فلم کی بنائی جانیوالی فلیکس بھی دیکھی ۔



فلمساز قیصر ثنا اللہ خان نے بتایا کہ ندا چوہدری فلم کے لیے سات ڈریسزتیار کروا کر لائی ہیں۔فلم کی عکسبندی دو جولائی کوشروع ہوجائے گی جس میں اداکارہ حیا علی ، ببرک شاہ ، عرفان کھوسٹ، راحیلہ آغا، جہانگیر جانی، شاہد خان ، راشد محمود سمیت پوری کاسٹ حصہ لے گی جب کہ ہدایتکار ارشد خان بھی آج پشاور سے لاہور پہنچ رہے ہیں ۔ انشاء اللہ دس جولائی کو کیمرہ کلوز ہوجائیگا اور عیدالفطر کو فلم نمائش کرینگے۔

مقبول خبریں