فراڈی کہنے پر پریانکا چوپڑا کا رد عمل سامنے آگیا

اس طرح کی فضول باتیں میری خوشیوں میں خلل پیدا نہیں کر سکتیں، اداکارہ


ویب ڈیسک December 06, 2018
اس طرح کی فضول باتیں میری خوشیوں میں خلل پیدا نہیں کر سکتی،پریانکا چوپڑا۔ فوٹو: فائل

FAISALABAD: امریکی ویب سائٹ کی جانب سے پریانکا چوپڑا کو فراڈی اور جعلی فنکارہ کہنے پر اداکارہ نے خاموشی توڑتے ہوئے ردعمل میں کہا ہے کہ ایسی فضول باتیں میری پرمسرت زندگی میں خلل نہیں ڈال سکتیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی ویب سائٹ کے خلاف رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں اس طرح کی بے معنی باتوں پر رائے بھی دینا نہیں چاہتی کیوں کہ یہ میرے دائرہ کار میں نہیں ویسے بھی میں اس وقت پرمسرت زندگی گزار رہی ہوں اور اس طرح کی فضول باتیں میری خوشیوں میں خلل پیدا نہیں کرسکتیں۔

واضح رہے کہ لاکھوں دلوں پر راج کرنے والی سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا یکم دسمبر کو امریکی گلوکار نک جونز کے دل کی ملکہ بن گئی ہیں۔ بعد ازاں ایک امریکی ویب سائٹ نے اپنے مضمون میں پریانکا چوپڑا کو ایک 'فراڈی اور جعلی فنکارہ' قرار دیتے ہوئے کہا کہ اداکارہ نے نک جونز سے دھوکا دہی کی بنیاد پر رشتہ بڑھایا۔ ویب سائٹ نے اپنے مضمون میں اداکارہ کے لیے نازیبا الفاظ بھی کہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔