اسٹیون اسمتھ کی شرمساری کو برطانوی موبائل کمپنی نے تشہیر کا ذریعہ بنا لیا

اس اشتہار کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔


Sports Desk December 21, 2018
اس اشتہار کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔فوٹو: فائل

بال ٹیمپرنگ کیس میں ملوث اسٹیون اسمتھ کی شرمساری کو برطانوی موبائل کمپنی نے تشہیر کا ذریعہ بنا لیا۔

ٹی وی اشتہار میں سابق کپتان کو وطن واپسی پر آبدیدہ دکھانے کے بعد ایک مقامی کلب میں کھیلنے کے مناظر پیش کیے گئے ہیں، اسمتھ جملہ دہراتے ہیں کہ ایک غلطی کی وجہ سے خواب بکھر گئے، ہر کوئی خطا کرتا ہے، اہم بات اس کو تسلیم اور خود کو درست کرنا ہے، میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہوکر واپس آؤں گا۔

اس اشتہار کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مقبول خبریں