نیلم جہلم پروجیکٹ اپریل 2019 سے بجلی پیدا کرنے کیلیے تیار

8 ماہ میں ایک ارب 80 کروڑ یونٹ مہیا کر چکا، انسپکشن کیلیے 5 تا 2فروری بند رہیگا ، ترجمان واپڈا


Numainda Express January 06, 2019
8 ماہ میں ایک ارب 80 کروڑ یونٹ مہیا کر چکا، نسپکشن کیلیے 5 تا 2فروری بند رہیگا ، ترجمان واپڈا فوٹو: فائل

نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اپریل 2019 سے شروع ہونے والے ہائی فلو سیزن میں اپنی پوری صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کرنے کے لیے تیار ہے۔

پراجیکٹ گزشتہ 8ماہ سے بجلی پیدا کررہا ہے۔ تعمیراتی معاہدے کے مطابق اب منصوبے کے الیکٹریکل اور میکینکل آلات کی تفصیلی انسپکشن کی جائے گی۔ مذکورہ انسپکشن منصوبے کے کنسلٹنٹس اور کنٹریکٹر کریں گے۔ تفصیلی انسپکشن کے لیے ایسے وقت کا انتخاب کیا گیا ہے جب دریا میں پانی کی مقدار بہت کم ہوتی ہے اور اس دوران بجلی بھی کم پیدا ہو سکتی ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ دریائے نیلم میں پانی کی کم آمد کا دورانیہ ستمبر سے شروع ہو کر مارچ تک جاری رہتا ہے۔ اس دوران جنوری میں پانی کی آمد سب سے کم ہوتی ہے۔ نتیجتاً بجلی بھی کم پیدا ہوسکتی ہے۔ اسی لیے منصوبے کے الیکٹریکل اور میکینکل آلات کی تفصیلی انسپکشن کیلیے جنوری کا انتخاب کیا گیا ہے۔ تفصیلی انسپکشن کیلیے نیلم جہلم پاور ہاؤس5جنوری سے 2فروری تک بند رہے گا۔

مقبول خبریں