حریف ٹیم کیخلاف زیادہ چھکے روہت نے گیل سے ریکارڈ چھین لیا

یہ ریکارڈ پہلے کرس گیل کے پاس تھا جنھوں نے انگلینڈ کیخلاف انٹرنیشنل کرکٹ میں 88 چھکے جڑے تھے۔


Sports Desk January 16, 2019
یہ ریکارڈ پہلے کرس گیل کے پاس تھا جنھوں نے انگلینڈ کیخلاف انٹرنیشنل کرکٹ میں 88 چھکے جڑے تھے۔ فوٹو:فائل

بھارتی بیٹسمین روہت شرما نے ایک حریف ٹیم کیخلاف زیادہ چھکوں کا ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے کرس گیل سے چھین لیا۔

انھوں نے دوسرے ون ڈے میں 2 چھکے جڑے جس سے آسٹریلیا کے خلاف مجموعی سکسرز کی تعداد 89 ہوگئی، یہ کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک حریف سائیڈ کے خلاف سب سے زیادہ چھکے ہیں، اس سے قبل یہ ریکارڈ کرس گیل کے پاس تھا جنھوں نے انگلینڈ کیخلاف انٹرنیشنل کرکٹ میں 88 چھکے جڑے تھے۔

مقبول خبریں