افغان معاہدہ جنرل باجوہ کی دانشمندانہ حکمت عملی کا نتیجہ ہے چوہدری شجاعت

ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں، چوہدری شجاعت


Numainda Express January 28, 2019
فوٹو: ایکسپریس 

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت نے امریکا کے افغانستان سے انخلا کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں قیام امن کیلیے ضروری ہے کہ جاری تنازعات اور دہشتگردی میں معاون تمام مسائل کو ختم کیا جائے۔

اتوار کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ افغان معاہدہ جنرل باجوہ کی دانشمندانہ حکمت عملی کا نتیجہ ہے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی عسکری قیادت بالخصوص جنرل قمر جاوید باجوہ نے جس طرح امن کی ضرورت اور اہمیت کو محسوس کرتے ہوئے دانشمندانہ حکمت عملی اختیار کی، اس پر ہم ان کو سلام پیش کرتے ہیں۔

چوہدری شجاعت نے مزید کہا کہ 2014ء میں سینیٹر مشاہد حسین سید کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع نے کابل کا دورہ کیا تھا جس میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے سینیٹرز موجود تھے ۔ اس وقت کے امریکی سفارتکار برائے افغانستان ڈیوڈ کنگھم کو میں نے یہ نصیحت کی تھی کہ طالبان کیساتھ امن مذاکرات کے علاوہ امریکا کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ۔

مقبول خبریں