حکومت سندھ کا 5 فروری یوم کشمیرپرعام تعطیل کا اعلان

5 فروری کوکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائے گی۔


Staff Reporter January 31, 2019
5 فروری کوکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائے گی۔ فوٹو: فائل

حکومت سندھ نے کشمیر ڈے کے موقع پر صوبےبھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں 5 فروری کو یوم کشمیر کے موقع پر تمام صوبائی محکموں، خودمختارکارپوریشنز، نیم و سرکاری اداروں اور لوکل کاؤنسلز میں عام تعطیل ہوگی۔

5 فروری کوکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلیے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جائے گی۔

مقبول خبریں