شہباز شریف کی کمر میں تکلیف، ڈاکٹروں نے سفر سے روک دیا

نمائندہ ایکسپریس / این این آئی  جمعرات 21 فروری 2019
سفر پر پابندی کی وجہ سے شہباز اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے۔ فوٹو: فائل

سفر پر پابندی کی وجہ سے شہباز اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے۔ فوٹو: فائل

لاہور / اسلام آباد: قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی کمر میں تکلیف کے باعث ڈاکٹرز نے انھیں مکمل آرام کی ہدایت کر دی۔

ذرائع کے مطابق کمر میں تکلیف کے باعث ڈاکٹروں نے شہباز شریف کو سفر کرنے سے روک دیا ، کمر درد کی شکایت پر ڈاکٹروں نے انھیں مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔ سفر پر پابندی کی وجہ سے شہباز شریف اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے۔

دوسری طرف قائد حزب اختلاف نے خواجہ سلمان رفیق کو ٹیلیفون کر کے ان کی خیریت دریافت کی، پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر سلمان رفیق نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس دوران شہباز شریف نے انھیں ٹیلیفون کر کے ان کی خیریت دریافت کی اور ان کا حوصلہ بڑھایا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔