شہرت میں سید نور کا سب سے بڑا ہاتھ ہے صائمہ نور

بھارتی فلموں کی نمائش سے پاکستان فلم انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے


این این آئی August 05, 2013
بھارتی فلموں کی یلغار روکنے کے لیے کسی جانب سے عملی اقدامات نہیں کیے جا رہے، صائمہ نور فوٹو: فائل

نامور اداکارہ صائمہ نور نے کہا ہے کہ بھارتی فلموں کی نمائش سے پاکستان فلم انڈسٹری کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔

نئی آنیوالی حکومت سے ابھی تک بڑی امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہیں اور اسے مثبت جواب دینا چاہیے۔ بھارتی فلموں کی یلغار روکنے کے لیے کسی جانب سے عملی اقدامات نہیں کیے جا رہے جس کے نتیجے میں فلم انڈسٹری مکمل طور پر تباہی کی جانب گامزن ہے ۔اس حوالے سے حکومت پاکستان کو فوری ایکشن لیتے ہوئے بھارتی فلمو ں کی پاکستان میں نمائش پر پابندی عائدکر دینی چاہیے۔



انھوں نے کہا کہ انڈسٹری سے وابستہ لوگ اب بھی نئی حکومت سے آس اور امید لگائے بیٹھے ہیں اور اس کا یقینا مثبت جواب دیا جانا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آج میں شہرت کے جس مقام پر ہوں اس میں سید نور کا سب سے زیادہ ہاتھ ہے جنہوں نے میرے اندر ٹیلنٹ کو پرموٹ کیا اور مجھ پر بھر پور اعتماد کرتے ہوئے فلموں میں مرکزی کردار کے لیے کاسٹ کیا۔

مقبول خبریں