ڈیرہ جیل حملے کامنصوبہ وزیرستان میں بناگرفتاردہشت گرد

جیل پر حملے کی منصوبہ بندی 10جو لائی کو وزیر ستان میں کی گئی تھی اور حملے میں60طالبان نے حصہ لیا تھا۔ ملزم


جیل پر حملے کی منصوبہ بندی 10جو لائی کو وزیر ستان میں کی گئی تھی اور حملے میں60طالبان نے حصہ لیا تھا۔ ملزم ۔ فوٹو : فائل

KARACHI: ڈی آئی خان سنٹرل جیل پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے ساتھی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے

ایک ٹی وی کے مطابق ملزم کی شناخت مجاہد احمد عر ف فقیر بابا کے نام سے ہوئی ہے، جو پنجابی طالبان کا اہم کمانڈرہے۔ دوران تفتیش فقیر بابا نے انکشا ف کیا کہ جیل پر حملے کی منصوبہ بندی 10جو لائی کو وزیر ستان میں کی گئی تھی اور حملے میں60طالبان نے حصہ لیا تھا۔

این این آئی کے مطابق ڈی آئی خان جیل پر حملے کے بعد قائم ہونیوالی تحقیقاتی کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کو پیش کردی ۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو وقار ایوب کی سربراہی میں کمیٹی نے اپنی رپورٹ پولیس افسران خصوصاً معطل ڈی پی او سہیل خالد، ایلیٹ فورس کے ایس پی توحید خان اور دیگر پولیس و انتظامی افسران کو لاپرواہی اور غفلت کا مرتکب قرار دیا ہے۔

مقبول خبریں