انیل کپور کی فلم ’’تیراب ‘‘نے 1988 میں دھوم مچائی

1956ء کو پیدا ہوئے ،30سالہ کیرئیر کے دوران 200 سے زائد فلموں میں کام کیا


Cultural Reporter August 06, 2013
1956ء کو پیدا ہوئے ،30سالہ کیرئیر کے دوران 200 سے زائد فلموں میں کام کیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

ادکار انیل کپور بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے ان صدا بہار ہیروز میں سے ہیں جو گزشتہ 30 سال سے سپر اسٹار کی حیثت سے کامیاب ہیں ،ان کی بیشتر فلموں نے باکس آفس پر شہرت حاصل کی یہی وجہ کہ وہ ہمیشہ فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر کی اولین پسند رہے ہیں۔

انھوں نے ایکشن اور ایک رومانٹک ہیرو کی حیثت سے شاندار اداکاری سے فلم بینوں کو متاثر کیا۔24دسمبر1956میں ممبئی میں پیدا ہونے والے انیل کپور نے اپنے فلمی سفر کا آغاز 1980میں تیلگو فلم سے کیا جو ان کی سپر ہٹ فلم تھی،وہ1980کی دہائی کے سپر اسٹار مانے جاتے ہیں،ان کی مشہور فلموں میں فلم ''سات دن'' جو ان کی پہلی ہندی فلم تھی اس کے بعد ان کی فلموںمیں یش چوپڑہ کی فلم '' مشعل'' نے باکس آفس پر دھوم مچائی ۔1988 میں ریلیز ہونے والی سپر ہٹ فلم ''تیزاب'' نے بھی سلور اسکرین پر دھوم مچائی اور انیل کو فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا۔

1985میں''میری جنگ'' 1986 میں فیروز خان کی فلم'' جانباز''اسی سال فلم کرما، 1987 میں مسٹر انڈیا ،وارثت، بیوی نمبر ون، تال، پکار، نو انٹری، ویلکم، ریس، ریس ٹو،جب کہ انٹرنیشنل فلم ڈینی بوائل کی فلم سلم ڈاگ ملینئر،فلم ''ہم پانچ'' میں انیل کپور کو لیڈ رول میں سب سے زیادہ پسند کیا گیا فلم'' شکتی''یودھ اور صاحب،1986میں انیل کپور نے ہدایتکار فیروز خان کی فلم ''جانباز ''میں چونکا دینے والا کردار ادا کیا۔ جب کہ فلم ''کرما'' بھی ان کی سپر ہٹ فلموں میں شامل ہے1986میں ان کی فلم'' انصاف کی آواز'' نے شاندار کامیابی حاصل کی جب کہ ان فلم ''چنبیلی کی شادی'' جو ایک کامیڈی فلم تھی بلاک بسٹر فلم تھی انیل کپور کے کریڈٹ پر فلم ''مسٹر انڈیا'' ایک ایسی فلم ہے کہ جس نے انھیں شہرت کی بلندی پر پہنچا دیا اس فلم کی کامیابی کے بعد انھیں سپر اسٹار کا خطاب بھی دیا گیا،ان فلم تیزاب،اور مہیش بھٹ کی فلم ٹھکانہ نے بھی زبردست کامیابی حاصل کی۔



انیل کپور کی فلمی زندگی کی ایک اور فلم'' رام لکھن'' نے کامیابی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے،اس فلم کا ایک گیت ون ٹو کا فور بہت مشہور ہوا، انیل کپور کی ہٹ فلموں کی ایک طویل فہرست ہے ان میں پرندہ، رکھوالا، کشن کنہیا جس میں انھوں نے ڈبل رول کیا تھا یہ بھی ایک ہٹ فلم تھی،1990ان کی ایک اور ہٹ فلم ''گھر ہو تو ایسا، آوارگی جس میں انھیں بہترین ادکاری پر ایوارڈ دیا،یش چوپڑہ کی فلم'' لمحے'' بھی انیل کپور کی ایک یاد گار فلم ہے جس میں سری دیوی نے ان کے ہمراہ مرکزی کردار ادا کیا تھا،1991میں ریلیز ہونے والی اندر کمار کی فلم ''بیٹا'' نے بھی زبردست کامیابی حاصل کی جسے سال کی بہترین فلم قرار دیا گیا اس فلم میں ان کی ہمراہ مادھوری ڈکشت نے کردار ادا کیا تھا،اس فلم میں انھیں بہترین ادکار کا فلم فئیر ایوارڈ دیا گیا۔

1992 میں ''تال'' اور'' وراثت'' کی کامیابی کے بعد1993میں بونی کپور کی فلم جو میگا بجٹ فلم تھی'' روپ کی رانی چوروں کا راجہ'' ایک بلاک بسٹر فلم ثابت ہوئی،اسی سال سری دیوی کے ساتھ ان کی ''لاڈلا'' یہ فلم باکس آفس پر ہٹ تھی فلم'' لو اسٹوری42'' میں انیل کپور نے شاندار ادکاری کا مظاہرہ کیا،یہ بھی ان کی ایک کامیاب فلم تھی، انیل کپور کی چند فلموں نے باکس آفس پر ناکام بھی ہوئیں ان میں جدائی لوفر، تری مورتی قابل ذکر ہیں جب کہ ان کی فلمی زندگی کی ایک اور یاد گار فلم'' ہم آپ کے دل میں رہتے ہیں'' اور'' بیوی نمبر ون''1999میں نمائش کے لیے پیش کی جانے والی ان کی سپر ہٹ فلمیں تھیں،انیل کپور کی شادی 1984میں نیناں کپور سے ہوئی ان سے ان کی دوبیٹیاں اور ایک بیٹا ہے،ان کی بیٹی سونم کپوربولی ووڈ کی ایک ادکارہ اور ریا کپور فلم پروڈیوسر ہیں، بطور فلم پروڈیوسر انیل کپور نے ایک فلم ''گاندھی مائی فادر'' بنائی تھی، اگر ہم انیل کپور کی تیس سالہ فلمی زندگی کا جائزہ لیں تو وہ بولی ووڈ کے ان سپر اسٹارز میں سے ہیں کہ جن فلموں نے سب سے زیادہ کامیابی حاصل کی اور آج بھی وہ ہیرو کے کردار کے بہت موضوع دکھائی دیتے ہیں ۔

مقبول خبریں