شہبازشریف نے فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے 9 رکنی کمیٹی قائم کردی

کمیٹی ميں عطاالحق قاسمی،سيد نور،ثمينہ احمد،عزم الحق،کنول،عثمان پيرزادہ،سيکریٹری فنانس اورسيكریٹری انفارميشن شامل ہيں


این این آئی August 07, 2013
اگر حکومت اسی طرح سرپرسی کرے گی تو وہ دن دور نہیں جب ہماری انڈسٹری دوباری عروج کی جانب گامزن ہوجائے گی۔ فلمی حلقے

KARACHI: وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کے لئے 9 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے شعيب بن عزيز كی سربراہی میں 9 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جس کا باقاعدہ نوٹی فیکشن جاری کردیا گیا ہے، کمیٹی ميں عطاءالحق قاسمی ، سيد نور ، ثمينہ احمد ، عزم الحق ، كنول ، عثمان پيرزادہ ، سيکریٹری فنانس اور سيكریٹری انفارميشن شامل ہيں۔

كميٹی ایک ماہ کے اندر فلم انڈسٹری كی بحالی کے لئے تجاويز مرتب كرے گی، فلم كے سنجيدہ حلقوں نے وزیراعلی پنجاب کے اس اقدام كو خوش آئند قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے لئے اب اميد كی نئی كرن پيدا ہو گئی ہے، اگر حکومت اسی طرح سرپرسی کرے گی تو وہ دن دور نہیں جب ہماری انڈسٹری دوباری عروج کی جانب گامزن ہوجائے گی۔

 

مقبول خبریں