ہنڈا اٹلس مینجمنٹ کیخلاف مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری

جنرل منیجر پروڈکشن خالد عراقی، سی ای او اٹلس انڈسٹریل پارک ظفریاب علی، محمد نواز، زبیر شامل


کورٹ رپورٹر April 23, 2019
کراچی کی مقامی عدالت نے ایس ایس پی کو شفاف تحقیقات کرنے، تفتیشی افسر بدلنے کا حکم دے دیا۔ فوٹو: فائل

LOS ANGELES: مقامی عدالت نے ہنڈا اٹلس کی مینجمنٹ کیخلاف مقدمے میں 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی کو شفاف تحقیقات کرنے کا حکم دیدیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے روبرو ہنڈا اٹلس کی مینجمنٹ کیخلاف مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 4 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ ملزمان میں جنرل مینجر پروڈکشن خالد عراقی، سی ای او اٹلس انڈسٹریل پارک ظفر یاب علی، محمد نواز اسسٹینٹ مینجر پروڈکشن اور محمد زبیر اسسٹنٹ منیجر پروڈکشن اٹلس میٹلز شامل ہیں۔

عدالت نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو شفاف تحقیقات کا حکم سے دیا۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی افسرکو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔ جاں بحق ملازم عامر کے بھائی کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ کمپنی میں تجربہ کیا جا رہا تھا جس کے دوران دھماکا ہوا۔ پولیس کے مطابق کمپنی میں ہونے والے حادثے میں 6 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔ میجمنٹ کیخلاف قتل خطا کا مقدمہ شاہ لطیف تھانے میں درج ہے۔

مقبول خبریں