آئی سی سی ویمنزچیمپئن شپ سیریز کیلیے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی

اسپورٹس رپورٹر  پير 29 اپريل 2019
بسمہ معروف 15رکنی قومی ویمن ٹیم  کی قیادت کررہی ہیں

بسمہ معروف 15رکنی قومی ویمن ٹیم کی قیادت کررہی ہیں

کراچی: آئی سی سی ویمنزچیمپئن شپ سیریز میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ جانے کے لیے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم  کراچی سے دبئی پہنچ گئی۔

سیریز میں تین ون ڈےانٹرنیشنل اور 5  ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں،اس سیریز کامقصد اگلے برس شیڈول آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کپ202 کی تیاری ہے، بسمہ معروف 15رکنی قومی ویمن ٹیم  کی قیادت کررہی ہیں۔

ون ڈے میچز کے لیے ٹیم میں ناہیدہ خان،جویریہ خان، جویریہ روف، سدرا امین ،اومائمہ سہیل ندا ڈار، عالیہ ریاض، کائنات امتیاز ،سدرا نواز، ثنا میر، نشرح سندھو، فاطمہ ثنا،ایمن انور اور رامین شمیم  شامل ہیں،ٹی ٹوئنٹی سیریز  میں  ناہیدہ خان کی جگہ ارم جاوید لیں گی،مارک کولز ہیڈ کوچ ، اقبال امام بیٹنگ کوچ ،انگلینڈکے جمال ٹرینر،رفعت گل فزیو ، زبیرویڈیوانالسٹ اورعائشہ جلیل بطور منیجر ٹیم کے ساتھ روآنہ ہوئے، قومی ویمن ٹیم دبی سے جوہانسبرگ جائے گی، دورے کا آغاز 6 مئی کو 50 اوورز کے میچ سے ہوگا،9اور 12مئی کو دوسرا اور تیسرا ون ڈے شیڈول ہے،ٹی ٹوئنٹی سیریز 15 تا 23 مئی کھیلی جائیگی

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔