مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر عالمی برادری سراپا احتجاج

ویب ڈیسک  ہفتہ 10 اگست 2019
جرمنی کے شہر برلن میں کشمیر کے حق میں مظاہرہ (فوٹو: رائٹر)

جرمنی کے شہر برلن میں کشمیر کے حق میں مظاہرہ (فوٹو: رائٹر)

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر عالمی برادری سراپا احتجاج بن گئی، دنیا بھر میں مظاہرے اور احتجاج کیے گئے جن میں بھارت سے کشمیر کی پرانی حیثیت بحال کرنے اور پیلیٹ گن کا استعمال بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

عالمی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں مظاہر، کرفیو اور خصوصی حیثیت ختم کرنے پر بھارت کے خلاف مختلف ممالک میں احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے بھارت مخالف نعرے بازی کی اور آرٹیکل 370 فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ کشمیری باشندوں کی رائے کے مطابق حل کیا جائے۔

Kashmir protest in germoney 2

نئی دہلی میں کشمیری طلبا نے احتجاج کرتے ہوئے بھارت کے خلاف شدید نعرے لگائے اور آرٹیکل 370 واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ ناورے کے شہر اوسلو میں بھارتی ایمبیسی کے باہر کشمیری باشندوں نے احتجاج کیا، مظاہرین نے کشمیر کے حق اور بھارت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے نہتے کشمیریوں پر پیلیٹ گنز کا استعمال روکنے کا مطالبہ کیا۔

Kashmir protest in germoney 3

برطانیہ کے شہر لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر، بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکا، ایرانی شہر تہران، آئر لینڈ کے شہر ڈبلن، جرمنی کے شہر برلن اور امریکی شہر لاس اینجلس میں بھی احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے کشمیر کے حق اور بھارت مخالف احتجاج میں کشمیر کا مسئلہ وہاں کے باشندوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا مطالبہ کیا۔

مودی کے غیر آئینی اقدام کے خلاف نئی دہلی میں حکومت کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ نہرو یونیورسٹی کے طلبا نے بھی اس اقدام کے خلاف نعرے بازی کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔