پیچیدہ کردارنبھانا اچھا لگتا ہے جیک گیلن

پیچیدہ کردار تاریک نہیں ہوتے، جیک گیلن


این این آئی September 27, 2013
چاہتا ہوں اگر کوئی لو اسٹوری بھی ہوتو پیچیدگیوں کے دوراہے سے ضرور گزرے۔ فوٹو: فائل

WALTON HEATH: اداکار جیک گیلن نے کہا ہے کہ انھیں پیچیدہ کردار نبھانا اچھا لگتا ہے۔

اداکار جیک گیلن ہال نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ انھوں نے حال میں ریلیز ہونے والی فلم''پرزنر''میں پیچیدہ کردار نبھایا ہے۔ اداکار نے کہا کہ انھیں پیچیدہ کرار نبھانا اچھا لگتا ہے ایسے کردار ان کے نزدیک تاریک نہیں ہوتے، ایسے کردار چیلنجنگ ہوتے ہیں لیکن مداحوں کو ضرور پسند آتے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ اگر کوئی لو اسٹوری بھی ہوتو پیچیدگیوں کے دوراہے سے ضرور گزرے ایسے ہی ان کے نزدیک ایک کہانی دلچسپ اور مکمل کہانی بنتی ہے۔ ایسے کردار کو نبھانے کے لیے بہت مطالعہ اور مشاہدے کی ضرورت ہوئی ہے جس سے ذہانت کوبھی مزید وسعت ملتی ہے۔

مقبول خبریں