پسند کی کوئی فلم بنے گی تو ضرور کام کروں گا بابر علی

شائقین آج بھی مجھے پسند کرتے ہیں ،فلم انڈسٹری سے کبھی بھی آئوٹ نہیں ہو سکتا


INP October 03, 2013
شائقین آج بھی مجھے پسند کرتے ہیں ،فلم انڈسٹری سے کبھی بھی آئوٹ نہیں ہو سکتا۔ فوٹو: فائل

فلم اسٹار بابر علی نے کہا ہے کہ میں فلم انڈسٹری سے آئوٹ نہیں ہوا' جب بھی میری پسند کی کوئی فلم بنے گی تو ضرور کام کروں گا' ہر وقت فلم انڈسٹری کی بہتری کے لیے دعا گو رہتا ہوں۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران بابر علی نے کہا کہ میں آج کل زیادہ وقت ٹی وی ڈراموں کو دے رہا ہوں اور کبھی بھی فلم انڈسٹری سے آئوٹ نہیں ہو سکتا۔



جیسے ہی مجھے کوئی اچھی فلم جو میری سوچ کے مطابق ہوئی ملی تو یقینا میں کام کروں گا اور مجھے اس بات کی بھی خوشی ہے کہ شائقین آج بھی مجھے پسند کرتے ہیں جس کی بنیادی وجہ میرے کام کا معیاری ہونا ہے۔

مقبول خبریں