ٹیم کو سنبھالنے میں ایم بی اے کی ڈگری کافی کارآمد ثابت ہورہی ہےمصباح

اسی سے مجھے یہ فیصلہ کرنے میں آسانی ہوتی ہے کہ مجھے کیا کرنا اورکیسا ردعمل پیش کرنا ہے


Sports Desk October 08, 2013
مجھے کرکٹ کھیلنے کا شوق کالج میں جاکر پیدا ہوا اس لیے کیریئر کا آغاز بھی تاخیر سے ہوا۔۔فوٹو : فائل

کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ٹیم کو سنبھالنے میں ایم بی اے کی ڈگری کافی کارآمد ثابت ہورہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس سے مجھے پورے کیریئر میں فائدہ ہوا میں زیادہ بہتر انداز میں صورتحال اور لوگوں کا تجزیہ کرسکتا ہوں، اسی سے مجھے یہ فیصلہ کرنے میں آسانی ہوتی ہے کہ مجھے کیا کرنا اورکیسا ردعمل پیش کرنا ہے، میں نے انسانی نفسیات، مینجمنٹ اور لیڈرشپ کے بارے میں پڑھا جو بطور کپتان میرے کافی کام آرہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کے نہ ہونے کا نقصان ہورہا ہے، مجھے کرکٹ کھیلنے کا شوق کالج میں جاکر پیدا ہوا اس لیے کیریئر کا آغاز بھی تاخیر سے ہوا۔

مقبول خبریں