دہلی کرکٹ کا اجلاس مچھلی بازاربن گیا گوتم گمبھیر کوپارلیمنٹ چھوڑنے کا مشورہ

عہدیداروں نے ایک دوسرے کومغلظات بھی بکیں


Sports Desk December 31, 2019
عہدیداروں نے ایک دوسرے کومغلظات بھی بکیں: فوٹو: فائل

دہلی اینڈ ڈسٹرکٹس کرکٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں مکے اور لاتیں چل گئیں۔

عہدیداروں نے ایک دوسرے کومغلظات بھی بکیں، بعد ازاں ٹویٹر پر ایسوسی ایشن کی جانب سے 'شاندار' اجلاس پر ممبران کا شکریہ ادا کیا گیا۔ دوسری جانب سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے معاملے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

وہ خود ایسوسی ایشن کے صدر کے لیے امیدوار ہیں تاہم ڈی ڈی سی اے کے سیکریٹری ونود تہارا کہتے ہیں کہ اگر گمبھیر صدر بننا چاہتے ہیں تو انھیں پہلے بطور ممبر پارلیمنٹ استعفیٰ دینا ہوگا کیونکہ لودھا سفارشات کے تحت وہ ایک ساتھ دونوں ذمہ داریوں کے اہل نہیں ہیں۔

مقبول خبریں