ای کامرس پالیسی سے کرپشن ختم کارکردگی بہتر ہوگی رزاق داؤد

ہم نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں، مشیر تجارت


Numainda Express January 14, 2020
ہم نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں، مشیر تجارت۔ فوٹو:فائل

مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ای کامرس پالیسی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا اورکارکردگی بہتر ہوگی۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ہم نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنا چاہتے ہیں، ای کامرس پالیسی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا اورکارکردگی بہتر ہوگی،ای کامرس پالیسی پاکستانی مصنوعات کی بیرون ممالک تشہیر میں اہم کردار اداکریگی۔

ای کامرس پالیسی سے متعلق ایک ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ان کاکہنا تھا کہ ای کامرس پالیسی تمام اشتراک داروں کی مشاورت سے تشکیل دی گئی۔ یہ ٹیکسٹائل یا چاول کی پالیسی نہیں، اسکے فوائد بڑے پیمانے پرہوں گے، ای کامرس پالیسی کا برائے راست فوائد نوجوانوں کو ہوں گے۔

مقبول خبریں